مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی دہشتگردی سے ایک اور کشمیری شہید
سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری ہے، کپواڑہ میں ایک اور نوجوان شہید کر دیا۔ کشمیریوں کا بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج، قابض فوج پر پتھراؤ بھی کیا۔بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے گاں کرال گند میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ قابض فورسز نے رات کے اندھیرے میں گاؤں کا محاصرہ کر کے نام نہاد آپریشن شروع کر دیا، شدید ٹھنڈ میں کمشیریوں کو گھروں سے باہر نکالا اور خواتین اور بزرگوں کے ساتھ توہین آمیز برتاؤ کیا۔کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے نہتے نوجوان کو شہید کر دیا جس پر کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔ علاقے میں قابض فوج کا گشت تاحال جاری ہے۔ کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی پر بھارتی فوج پر شدید پتھراؤ بھی کیا۔
کشمیری شہید