لاہور چیمبر آ ف کامرس کادورہ ، کورین تاجروں کی مشترکہ کاروباری منصوبوں کی پیشکش

لاہور چیمبر آ ف کامرس کادورہ ، کورین تاجروں کی مشترکہ کاروباری منصوبوں کی ...

لاہور(نیوزرپورٹر) کوریا کے تاجر پاکستانی تاجروں کے ساتھ ایل پی جی سلنڈرز ، پی وی ایس سٹیبلائزر، آٹو موبائل بیٹری اور آئل لبریکینٹ کی مینوفیکچرنگ میں مشترکہ منصوبہ سازی کی گہری خواہش رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کوریا کے وفد نے لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، سابق صدر سہیل لاشاری، حارث عتیق، شاہد نذیر اور رحمت اللہ جاوید نے بھی موقع پر خطاب کیا۔ کورین وفد کے سربراہ الیگزینڈر لی نے کہا کہ ایل پی جی سیلنڈرز اور دیگر مصنوعات کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ سے نہ صرف پاکستانی صارفین کیلئے معیاری مصنوعات باآسانی دستیاب ہوں گی بلکہ زر مبادلہ کی بھی بچت ہو گی۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے ہر شعبے میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری آسانی کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی حیثیت میں استحکام اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان، ایشیا میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کوریا دنیا بھی تجارتی اعتبار سے دنیا کی ترقی یافتہ معیشت ہے۔

اور دنیا کی بیش بڑی معیشتوں میں شامل ہیں۔ پاکستان کوریا کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ دے کر فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحرک کاروباری فورم، کاروباری وفود کے تبادلوں اور ایک دوسرے کی نمائشوں میں شامل ہو کر دو ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے استحکام جیسے مقاصد جلد پورے کئے جا سکتے ہیں۔

اس مقصد کیلئے دونوں ملکوں کی مارکیٹوں کا سروے اور جدید ٹرینڈز سے آگاہی اور نجی شعبے کے نمائندگان کو ان معلومات کی فراہمی لازم بنائی جانی چاہیے۔

مزید : کامرس