زرعی مشینری کی برآمدات میں 6.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

زرعی مشینری کی برآمدات میں 6.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال 2018-19کے ابتدائی سات ماہ میں جولائی تا جنوری کے دوران زرعی مشینری کی قومی برآمدات میں 6.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19کے دوران زرعی مشینری کی ملکی درآمدات 78.5 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2017-18کے دوران درآمدات کاحجم 73.85 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں کے دوران زرعی مشینری کی ملکی درآمدات میں 4.65 ملین ڈالر یعنی 6 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس