ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، ماہرین

ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں ڈیری کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ لائیو سٹاک شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں دودھ کی مجموعی پیداوار کا صرف 5 فیصد حصہ پراسیس کیا جاتا ہے جبکہ 95 فیصد دودھ بغیر پراسیسنگ کے استعمال کیا جاتا ہے جس سے صحت کے مسائل کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شعبہ میں سرمایہ کاری سے دودھ کی پراسیسنگ کی موجودہ شرح میں اضافہ سے شہریوں کو صحت مند اور محفوظ دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پراسیسنگ وغیرہ کے حوالے سے نئی سرمایہ کاری سے نہ صرف دیہی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے

بلکہ اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر کے بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کرنے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔#/s#

B

مزید :

کامرس -