ڈی آئی جی آپریشنزلاہورنے 318پولیس افسران وملازمین کے تقرروتبادلے کردیئے

ڈی آئی جی آپریشنزلاہورنے 318پولیس افسران وملازمین کے تقرروتبادلے کردیئے

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے318 پولیس افسران وملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دیئے۔ٹرانسفر ہونے والوں میں39سب انسپکٹر ز،2لیڈی سب انسپکٹرز،64 اے ایس آئیز،36 ہیڈ کانسٹیبلز،172 کانسٹیبلزاور 05 لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق یہ ٹرانسفر زپوسٹنگزاردل روم میں پولیس ملازمین کی ذاتی شنوائی کے بعدطے شدہ پالیسی کے تحت عمل میں لائی گئیں۔تفصیلات کیمطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کے خواہشمندپولیس ملازمین ہرہفتے کے دن باقاعدگی سے اردل روم میں ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر کے روبرو پیش ہو رہے ہیں۔اردل روم کے بعدچند ہی دنوں کے اندرحسبِ منشاء ٹرانسفرپوسٹنگ آرڈرز جاری کر دیئے جاتے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ اردل روم میں ذاتی شنوائی کامقصد ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ لہٰذا پولیس ملازمین کسی بھی جگہ تعیناتی کیلئے سفارشیں کروانے کی بجائے اردل روم میں اپنے مسائل سامنے لائیں۔گذشتہ اردل روم کی شنوائی کے نتیجہ میں مجموعی طور پر354 افسران و ملازمین کے تقرروتبادلے عمل میں لائے گئے تھے۔

مزید : علاقائی