اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی،بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی،بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں اینٹی نارکوٹکس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات کو اندرون و بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران عباس علی نامی شخص کے سامان سے منشیات برآمد کر لی۔ ملزم عباس علی ولد عنایت اللہ جو کہ گوجرانوالہ کا رہائشی ہے سعودی عرب منشیات لے جا رہا تھا ۔ دوسری کارروائی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپوٹ کارگو پرکارروائی کرتے ہوئے سامان سے منشیات برآمد کر لی سامان قیام پاکستان سے یو کے بھیجا جا رہا تھا،اس کے علاوہ کینٹ نارکوٹکس فورس پنجاب نے ملتان میں کارروائی کے دوران دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانے والے ملزمان میں محمد عمران ولد محمد صادق اور ثناء اللہ ولد نادر شاہ شامل ہیں۔ جبکہ پکڑی جانے والی منشیات میں 3 کلو600 گرام چرس شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -