ڈولفن سکواڈمتحرک،2خطرناک ڈاکوؤں کوگرفتارکرلیا

ڈولفن سکواڈمتحرک،2خطرناک ڈاکوؤں کوگرفتارکرلیا

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی درالحکومت میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،راہزنی، چوری ، قتل و اقدام قتل کے درجنوں مقدمات میں ملوث دو ڈاکو ؤں کوگرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے بستی سیدن شاہ میں خاتون کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس سے 2موٹر سائیکل سوار طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔جس پر ڈولفن اہلکاروں نے ان کا تعاقب کرنا شروع کردیا اور ان کو ایک اور شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کرنے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیااسی دوران ایک ڈاکونے اس ڈولفن ٹیم پر اسلحہ بھی تان لیا جس کو بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان صابر اور رشید جوکہ ڈکیتی،راہزنی، چوری ، قتل و اقدام قتل کے درجنوں مقدمات میں ملوث ہیں کے قبضہ سے اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کرکے مزید تفتیش کے لیے مقامی تھانہ ریس کورس کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی