24گھنٹوں کے دوران 874ٹریفک حادثات،574زخمی

24گھنٹوں کے دوران 874ٹریفک حادثات،574زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں874 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 574افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔400معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (62فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں390ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور21مسافر460 اور129پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ198ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔

مزید : علاقائی