ایڈیشنل سیشن عدالت نے لڑکی سے بداخلاقی کے ملزم کی ضمانت مستردکردی

ایڈیشنل سیشن عدالت نے لڑکی سے بداخلاقی کے ملزم کی ضمانت مستردکردی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن نے 17سالہ لڑکی سے بداخلاقی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم نواز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ملزم نواز کے خلاف تھانہ رائے ونڈ سٹی پولیس نے لڑکی ارم سے بداخلاقی کا مقدمہ درج کررکھاہے ،عدالت میں ملزم نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی تھی، جس پر فاضل جج نے پولیس سے مقدمہ کاریکارڈ طلب کیاتھا، گزشتہ روز پولیس کی جانب سے مقدمہ کاریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے ۔

مزید : علاقائی