صارف عدالت میں شہری کو بیڈکا فوم خراب ملنے پردکاندار کیخلاف 4لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر

صارف عدالت میں شہری کو بیڈکا فوم خراب ملنے پردکاندار کیخلاف 4لاکھ روپے ...

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے بیڈ کا فوم خراب دینے پرمیکس فوم کے چیف ایگزیکٹو کے خلاف 4لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیاہے ۔عدالت نے مذکورہ مالک سے6 اپریل تک طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں حامد علی نے میکس فوم ملتان روڈ کے مالک کے خلاف دائر ہرجانہ کے دعویٰ میں موقف اختیار کررکھاہے کہ اس نے 12ہزار روپے کا بیڈ کا فوم خریدا جس کی 6سال کی وارنٹی دی گئی۔فوم استعمال کیا تو وہ درمیان سے بیٹھ گیا جس پر مذکورہ دکاندار کو شکایت کی گئی لیکن اس نے بات سننے سے انکار کردیاجس سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے،فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی