ڈپٹی کمشنرقصور کا آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کاسخت نوٹس

ڈپٹی کمشنرقصور کا آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کاسخت نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنرصاحبزادی وسیمہ عمر نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور تمام بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کو آوارہ کتے تلف کرنے کیلئے خصوصی مہم چلانے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی قصور، پتوکی، کوٹ رادھا کشن، چونیاں کے چیف آفیسرز کے نام مراسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری علاقوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی اور انکے کاٹنے کے واقعات تشویشناک ہیں جنکے تدارک کیلئے فوری مہم کا آغاز کیا جائے۔
اور پیشرفت سے ڈپٹی کمشنرآفس کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -