لاپتہ خاتون کی بازیابی کیلئے درخواست پر مغویہ کے والد کی ڈی این اے میچنگ رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاپتہ خاتون کی بازیابی کیلئے درخواست پر مغویہ کے والد کی ڈی این اے میچنگ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے 27سالہ لاپتہ خاتون فرحانہ بی بی کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پرسی سی پی او لاہور کو پنجاب کے ڈیڈ ہاؤس میں موجود لاوارث ڈیڈ باڈیز سے مغویہ کے والد کا ڈی این اے میچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔فرحانہ بی بی کے والد نے اپنی بیٹی کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے ،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ 3 سال سے درخواست گزار کی ستائس سالہ بیٹی لاپتہ ہے،اس بابت متعلقہ تھانہ غازی آباد میں درخواست بھی دی، تین سال گرزنے کے باوجود پویس لڑکی کو بازیاب نہیں کرواسکی ،گزشتہ روز فاضل جج کے حکم پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر عدالت میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس نے انہیں مذکورہ ہدایت جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔

مغویہ ، ڈی این اے رپورٹ

مزید : علاقائی