کاروباری افراد کیساتھ امتیازی سلوک پراٹارنی جنرل پنجاب ہائیکورٹ طلب

کاروباری افراد کیساتھ امتیازی سلوک پراٹارنی جنرل پنجاب ہائیکورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ٹیکس نمبر حاصل کرنے والے نئے کاروباری افراد کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک کئے جانے کے خلاف دائردرخواست پراٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوعدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے حکومت سے استفسار کیا ہے کہ ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والوں کی قومی شناختی کارڈ کے ذریعے نشاندہی کیوں نہیں کی جاتی؟قومی شناختی کارڈ نمبر کو ہی این ٹی این نمبر کیوں نہیں بنایا جاتا؟، آگاہ کیاجائے این ٹی این نمبر حاصل کرنے والا فائلرزبنے بغیر کاروبار شروع کر سکتا ہے یا نہیں؟فاضل جج نے مزید قراردیا کہ20کروڑ کے ملک میں 16لاکھ افراد ہی ٹیکس ادا کررہے ہیں،زیادہ افراد کا تعلق سرکاری محکموں سے ہے،عدالت نے کہا ٹیکس ادا ئیگی کے لئے قانون میں عمر کی قدغن نہیں،جو بھی کاروبار کر رہا ہے اس کی ذمہ داری ہے کہ ٹیکس اداکرے۔ درخواست گزاربلال کے وکیل فرحان شہزاد نے عدالت کو بتایا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کاسیکشن 182(اے )آئین سے متصادم ہے،ٹیکس نیٹ میں آنے والے نئے کاروباری افرادکی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے،انہیں فائلرکی مراعات دینے کی بجائے امتیازی سلوک کیاجاتا ہے، اس کیس کی مزید سماعت 28مارچ کوہوگی۔
امتیازی سلوک

مزید :

علاقائی -