فوڈ اتھارٹی نے 15ہزار لٹر مضر صحت دودھ پکڑ لیا ، 4افرا د گرفتار

فوڈ اتھارٹی نے 15ہزار لٹر مضر صحت دودھ پکڑ لیا ، 4افرا د گرفتار

لاہور(جنرل رپورٹر)مضر صحت دودھ کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ، 15 ہزار لیٹر کیمیکلز ملا دودھ پکڑا گیا ، تفصیلات کے مطا بق جمعرات کے روزمضر صحت دودھ 4 گاڑیوں میں قصور کے ایک گا ؤں سے لاہور لایا جا رہا تھا، لاہور کے داخلی راستے پر جب دودھ کی چیکنگ ہوئی تو معلوم ہوا کہ دودھ میں صرف پانی ہی نہیں بلکہ مضر صحت کیمیکلز کی ملاوٹ بھی کی گئی ہے،دودھ کے مضرصحت ثابت ہونے پر اِسے تلف کردیا گیا،دودھ لانے والی چاروں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دودھ کا یہ مکروہ دھندہ کرنے والے دیگر افراد کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔، ملاوٹی دودھ کی فروخت کا سدباب کرنے کے لیے پاسچرائزیشن قانون جلد لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1