انسانی زندگی میں تعلیم کا مقام بہت اونچاہے،ڈاکٹر زرقا تیمور
لاہور ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ انسانی زندگی میں تعلیم کا مقام بہت اونچاہے ، اگر خود کو مضبوط بنا نا ہے تو تعلیم کو اپنا ہتھیار بنا نا ہوگا ۔
آپ کا یہ قدم نہ صرف آپ کے لیے ترقی کا باعث بنے گا بلکہ ملک بھی ترقی کی نئی منزل طے کر سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت وضرورت اور اس کے فوائد وثمرات سے دنیا کے کسی ذی روح وذی شعور کو انکار نہیں ،کیونکہ تعلیم پر صرف قوم وملت کی تعمیر وترقی کا ہی انحصار نہیں بلکہ اس میں قوم کے احساس وشعور کو جلا بخشنے کی قوت بھی پنہاں ہے۔