محکمہ سوشل ویلفیئر کا صنعت زار میں رنگا رنگ پنجابی ثقافتی میلہ

محکمہ سوشل ویلفیئر کا صنعت زار میں رنگا رنگ پنجابی ثقافتی میلہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے زیر انتظام صنعت زار لاہور میں رنگا رنگ پنجابی ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیربرائے سماجی بہبود و بیت المال پنجاب محمد اجمل چیمہ نے میلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر پنجاب محمد اجمل چیمہ نے فیتہ کاٹ کر میلے کا افتتاح کیا جس کا بنیادی مقصد پنجاب کی ثقافت و اقدار کو اجاگر کرنا ہے۔ تقریب میں صنعت زار کی طالبات کی جانب سے پنجاب کی ثقافت کو نمایاں کرنے کے لئے پنجاب کے کلچر سے ملحقہ سٹالز لگائے گئے۔بچیوں نے پنجابی تہذیب و ثقافت پر مبنی ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے۔

میلے کی اس خوش رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب محمد اجمل چیمہ نے کہا کہ انہیں پنجابی ثقافت سے بچیوں کا لگاؤ دیکھ کر بے پناہ خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کا جو منظر آج یہاں پیش کیا گیا ہے اس سے پنجاب کی ثقافت کا نہ صرف حقیقی رنگ جھلک رہا ہے بلکہ پنجاب کے لوک ورثہ کی خوشبو سے یہ سارا ماحول بھی معطر ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعت زار میں بچیوں کا اپنی پنجابی تہذیب و ثقافت سے لگاؤ دیدنی ہے۔ تقریب میں ڈائریکٹر لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر پروگرامز اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ڈویژن سمیت طا لبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

میلہ

مزید : میٹروپولیٹن 1