ورکنگ ویمن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ورکنگ ویمن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے خواتین کے عالمی دن پر ورکنگ ویمن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان خواتین کے عالمی دن پر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرنے والی خواتین کو سلام پیش کرتا ہے۔مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق ،مراعات،تحفظ اور صنفی امتیاز کے خاتمے میں پارلیمنٹ نے تاریخ ساز قانون سازی کی۔پنجاب حکومت نے بھی مثالی قوانین بناکر خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیا اور ان کوترقی کے یکساں مواقعے فراہم کیے۔

عورتوں کے حقوق کا بل’’تحفظ حقوق نسواں ایکٹ‘‘ مسلم لیگ ن کی حکومت کا سب اہم کارنامہ تھا۔ شہباز شریف کی حکومت نے خواتین کو وراثت میں حصہ دلانے کا بل پاس کیا۔زچگی کے دوران خاتون کو تین میں کی رخصت،ملازمت میں مخصوص5فیصد کوٹہ کو بڑھاکر 15فیصد کیا۔

عمر کی حد میں تین سال کی رعایت اور اداروں میں ڈے کیئر سنٹرزکا قیام عمل میں لائے

مزید : میٹروپولیٹن 1