حکومت خواتین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، آشفہ ریاض

حکومت خواتین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، آشفہ ریاض

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر پنجاب برائے ترقی خواتین، آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کے لیے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ وہ پوری دلجمعی سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے یونیک سکول سسٹم کے زیر اہتمام کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب خواتین کو سیاسی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے سر گرم ہے تا کہ صرف زبانی جمع خرچ کی بجائے ان کے مسائل اور مصائب کو ختم کیا جائے ۔

انہوں نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی بچیوں کو آگے بڑھنا ہے اور بغیر کسی عذر کے ملک کے معاشی اور سماجی حلقوں میں اپنا نام پیدا کرنا ہے۔ کیونکہ جب تک خواتین عملی میدان میں شامل نہیں ہوں گی۔ پاکستان کی ترقی کی رفتار میں اضافہ نہیں ہو پائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1