اقبال خورشید کی کتاب ’’تکون کی چوتھی جہت‘‘شائع ہو گئی

اقبال خورشید کی کتاب ’’تکون کی چوتھی جہت‘‘شائع ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) معروف فکشن نگار ، کالم نویس اور ادبی جریدے ’’اجرا‘‘کے مدیر اقبال خورشید کا ناولٹ ’’تکون کی چوتھی جہت‘‘شائع ہوگیا ہے۔ کتاب کا فلیپ ممتاز ادیب مستنصر حسین تارڑ نے لکھا ہے۔ دہشتگردی ،محبت اور شناخت کے مسئلے کا احاطہ کرتے ہوئے الرحمان فاروقی نے کامیاب کوشش ، ڈاکٹر حسن منظر نے اثر انگیز قرار دیا ۔ کتاب پر مشرف عالم ذوقی اور باقر نقوی کی رائے بھی درج ہے۔ اقبال خورشید پاکستانی صحافتی تاریخ سے متعلق تحریرکردہ اہم کتاب ’’سب سے بڑی جنگ‘‘کے معاون مصنف ہیں۔ ’’ون منٹ سٹوری‘‘کے عنوان سے صحافتی کہانیوں کا کامیابی سے تجربہ کیا۔

نشر واشاعت کے ادارے’’رواں‘‘کراچی سے شائع ہونے والی اس کتاب کی قیمت 400روپے ہے۔ کتاب 0321-8923722پر رابطہ کرکے منگوائی جا سکتی ہے۔