بھارتی وزیر اعظم کا دھمکی آمیز لہجہ حواس باختگی کا ثبوت ہے،رمضا ن جٹ

بھارتی وزیر اعظم کا دھمکی آمیز لہجہ حواس باختگی کا ثبوت ہے،رمضا ن جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر ) عالمی برداری امن دشمن نریندر مودی کیخلاف اقدامات اٹھائے۔ بھارت کسی بھی جارحیت یا دراندازی کرنے سے پہلے جواب اور انجام ذہن میں رکھے ان خیالات کا اظہار پاک چائنہ ٹریڈرز الائنس کے صدر رمضان عرف لاڈی جٹ نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا بھارتی وزیراعظم کا دھمکی آمیز لہجہ حواس باختگی کا ثبوت ہے۔اپنی سیاست بچانے کیلئے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے پاکستان کے بروقت سرپرائز نے بھارت کو سرپرائز دیا ہے کہ پاکستان کوئی ترنوالہ نہیں ہے ۔
رمضان جٹ