کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزکے وفد کی صدر پاکستان سے ملاقات،تاریخی کتاب پیش کی

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزکے وفد کی صدر پاکستان سے ملاقات،تاریخی کتاب پیش کی

لاہور(سٹی رپورٹر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے وفد کی سینئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ۔ ملاقات میں سی پی ایس پی کی ملکی اور غیر ملکی خدمات پر بریفنگ دی گئی۔ پروفیسر سید خالد اشرفی، نائب صدر پروفیسر محمد شعیب شفیع، ڈی جی آئی آر میجر جنرل ریٹائرڈ مظہر اسحاق اور پروفیسر امبرین افضل پر مشتمل وفد نے ڈاکٹر عارف علوی کو آئندہ ہونے والے کانوکیشن پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی درخواست کی۔اس موقع پر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی 158 سالہ تاریخی خدمات پر مشتمل کتاب بھی پیش کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1