سردار آصف نکئی کاجنرل ہسپتال کا دورہ، مریضوں اور لواحقین سے علاج معالجے بارے دریافت کیا

سردار آصف نکئی کاجنرل ہسپتال کا دورہ، مریضوں اور لواحقین سے علاج معالجے ...

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے لاہور جنرل ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے ایمرجنسی ،نیورو ڈیپارٹمنٹ ، یورالوجی ڈیپارٹمنٹ ودیگر اہم شعبہ جات میں مہیا کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ آصف نکئی نے مریضوں اور لواحقین سے علاج معالجے کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے طبی سہولتوں اور دیگر انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ محمود صلا ؤالدین نے صوبائی وزیر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل ہسپتال کا شام کے اوقات میں کام کرنے والا شعبہ بیرونی مریضاں لاہور میں سب سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔صوبائی وزیر نے شیلٹر برائے لواحقین مریضاں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے بعض لواحقین کی طرف سے چوری کی شکایات پر انتظامیہ کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور سکیورٹی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

سردار آصف نکئی

مزید : صفحہ آخر