نظام شمسی کے2 سیاروں نے بھارتی فوج کو ’’ماموں‘‘ بنا دیا

نظام شمسی کے2 سیاروں نے بھارتی فوج کو ’’ماموں‘‘ بنا دیا

نئی دہلی (آن لائن)نظام شمسی کے دو سیاروں نے جدید ترین آلات اور ہتھیاروں سے لیس بھارتی فوج کو ماموں بنا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لداخ میں چینی سرحد پر سیارہ زہرہ کی غیر معمولی تابناکی نے بھارتی سورماؤں کے ہوش اڑا دئیے اور بھارتی آرمی دوسیاروں کو دیکھ کر حواس باختہ ہو گئے۔زہر ہ کے ساتھ مشتری نے بھی بھارتی سورماؤں کو چوکنا کر دیا،معمول سے زیادہ روشن اور واضح سیاروں کو دیکھتے ہی وائر لیس شور مچانے لگے اور رپورٹیں بڑوں تک پہنچے لگیں اور بھارتی فوج سیارہ زہرہ اور مشتری کو چینی ڈرون سمجھ کر 6 ماہ تک نگرانی کرتی رہی اور 239بار بھارتی سرحد کی خلاف ورزی کی رپورٹ بھی کی۔تاہم 6ماہ بعد اصل صورتحال واضح ہوئی تو بھارتی فوجی افسر ایک دوسرے سے ہی منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے۔

بھارتی فوج /ماموں

مزید : صفحہ آخر