مولانا سمیع الحق کے قتل کے الزام میں گرفتار پرسنل سیکرٹری احمد شاہ بیگناہ قرا ر

مولانا سمیع الحق کے قتل کے الزام میں گرفتار پرسنل سیکرٹری احمد شاہ بیگناہ ...

راولپنڈی (این این آئی)مولانا سمیع الحق کے قتل کے الزام میں گرفتار ان کے پرسنل سیکرٹری احمد شاہ بیگناہ قرار دیدیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مولانا سمیع الحق کے قتل کے الزا م میں گرفتار ان کے پرسنل سیکرٹری احمد شاہ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کی عدالت میں پیش کیا ۔پولیس کی ملزم احمد شاہ سے تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم احمد شاہ قتل کیس میں ملوث نہیں ہے، اس لئے انہیں مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے ۔عدالت میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادوں کی جانب سے بھی عدالت میں بیان حلفی داخل کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ احمد شاہ مولانا سمیع الحق کے قتل میں ملوث نہیں ہے۔

بیگناہ قرا ر

مزید : صفحہ آخر