ایس ای سی پی نے نیب کو علی جہانگیر صدیقی کی کمپنی کا ریکارڑ جمع کرا دیا

ایس ای سی پی نے نیب کو علی جہانگیر صدیقی کی کمپنی کا ریکارڑ جمع کرا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق پاکستانی سفیر برائے امریکہ علی جہانگیر صدیقی کیخلاف نیب تحقیقات کا معاملہ میں ایس ای سی پی نے نیب لاہور کو علی جہانگیر صدیقی کی کمپنی ایز گارڈ نائن کا ریکارڑ جمع کرا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی کی جانب سے حافظ طلحہ اور عائشہ ریاض نے ریکارڈ جمع کروایا۔ نیب لاہور نے 40 ارب کی انسائیڈ ٹریڈنگ کے الزمات پر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔علی جہانگیر صدیقی کے اقدامات سے قومی خزانے کو 40 ارب کا نقصان ہونے کا الزام ہے۔

جہانگیر صدیقی ریکارڈ

مزید : صفحہ آخر