قذافی سٹیڈیم کا ٹکٹ لینے والے شائقین کو رقم کی واپسی 18 مارچ کے بعد سے ہوگی

قذافی سٹیڈیم کا ٹکٹ لینے والے شائقین کو رقم کی واپسی 18 مارچ کے بعد سے ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں شیڈول تین میچز کی کراچی منتقلی کے بعد ایسے شائقین جو ٹکٹ حاصل کرچکے تھے انہیں رقم 18 مارچ کے بعد واپس کی جائے گی۔ایسے شائقین جنہوں نے نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے قذافی اسٹیڈیم کے میچز کی ٹکٹس حاصل کیں انہیں مقرر کردہ اسی کمپنی کی برانچز سے 18 مارچ کے بعد رقم واپس کی جائے گی۔ٹکٹ لینے والے شائقین کو نجی کورئیر کمپنی کی برانچ میں جا کر میچ کا ٹکٹ پیش کرنا ہوگا جس کے بعد کمپنی کا عملہ بغیر کسی کٹوتی کے پیسے واپس کرے گا۔ایسے شائقین کرکٹ جنہوں نے آن لائن ٹکٹ بْک کرائے اور اس کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ یا موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے کی تو انہیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ ان کے اکاؤنٹ میں واپس پیسے منتقل کردیے جائیں گے۔