پرواز سے قبل طیارہ گرنے کی بد دعا کرنیوالا مسافرآف لوڈ کر دیا گیا

پرواز سے قبل طیارہ گرنے کی بد دعا کرنیوالا مسافرآف لوڈ کر دیا گیا

اسلام آباد (آ ئی این پی) اسلام آباد ائیر پورٹ پر جہا ز کے ٹیک آ ف کر نے سے قبل مسافر نے طیا رہ گر نے کی بددعا کی جس کے بعد اسے جہاز سے اتار دیا گیا۔جمعرات کونجی ٹی وی کے مطابق خلیل نامی مسافر نے آسٹریلیا جانے کیلئے اسلام آباد سے دبئی کی پرواز لی اور جہاز میں داخل ہو کر اپنی نشست پر بیٹھتے ہی جہاز کے گرنے کی بددعا کرنا شروع کردی، مسافر کی بددعا کرنے کی وجہ سے پورے جہاز میں خوف و ہرا س پھیل گیا جس سے جہاز کا عملہ بھی پریشان ہوگیا۔پائلٹ نے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس(ے ایس ایف)کو طلب کیا اور مسافر خلیل کو جہا ز سے باہر کروا دیا۔

مسافر آف لوڈ

مزید : کراچی صفحہ اول