وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرتھر پارکرپہنچیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرتھر پارکرپہنچیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان آج(جمعہ) ایک روزہ دورے پرتھر پارکر پہنچیں گے، اس موقع پر وہ چھاچھرو میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی ہوں گے، جلسے کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان تھر کے دورے کے دوران تھرکول میگا منصوبے کا جائزہ لیں گے اور تھر پارکر کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی سندھ سردار ارباب غلام رحیم بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ارباب غلام رحیم کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔رکن قومی اسمبلی لال مالھی اور دیگر رہنماؤں نے چھاچھرو پہنچ کر جلسہ گاہ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول