یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز

یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز

کراچی ( پ ر)اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کے پسندیدہ کھیل فٹبال کو فروغ دیا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں پیش کرکے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔ پچھلے دو ٹورنامنٹس کی کامیابی کے بعد اس بار ٹورنامنٹ مزید بڑے پیمانے پر کھیلا جائے گا جس میں آٹھ شہروں سے تعلق رکھنے والی 48 ٹیموں کے 672 نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ یوفون کے ہیڈ آف پی آر اور سی ایس آر، عامر پاشا نے اس ٹورنامنٹ کے بارے میں بتایا، "یوفون اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فٹبال جیسے کھیل کے فروغ کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو فٹبال کا کھیل بہت پسند ہے اور اس اقدام سے یوفون کی بلوچستان کے عوام کے ساتھ گہری وابستگی بھی ظاہر ہوتی ہے۔ ہم اس ٹورنامنٹ میں مزید شہروں کو شامل کررہے ہیں جس کی بدولت مقامی نوجوان بھی اس ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتیں اور مہارت پیش کرسکیں گے۔ "

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر