خرم شیر زمان کا واٹر بورڈ کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان

خرم شیر زمان کا واٹر بورڈ کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی واٹر بورڈ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ حکومت ملک کی سب سے بڑی مافیا ہے،پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو لوٹنے کی قسم کا رکھی ہے،اب عدالتوں میں جانا پڑے گا۔جمعرات کو میڈیا سے بات چیت میں خرم شیر زمان نے کہاکہ موجودہ نظام میں واٹر بورڈ ٹھیک نہیں ہوسکتا ، شہر میں پانی پرجھگڑے شروع ہوجائیں گے ، ہر گھر سے ٹیکس ملتا ہے اربوں روپے جانے کہاں جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب عدالتوں میں کیس کرنے پڑیں گے ، منہ دھونے کوپانی نہیں ،میں نے آج منہ بھی منرل واٹر سے منہ دھویا، پیپلز پارٹی نے حلف اٹھایاکراچی کو کچھ نہیں دینا ، جب تک پیپلز پارٹی سے چھٹکارا نہیں ملے گا سندھ کا کچھ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ جب تک پیپلز پارٹی سے چھٹکارا نہیں ملے گا سندھ کا کچھ نہیں ہوسکتا۔خرم شیرزمان نے کہاکہ کراچی میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی نگراں سندھ حکومت ہے، پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو لوٹنے کی قسم کا رکھی ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماخرم شیرزمان اور آفتاب صدیقی نے ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پانی چوری روکنے اور فراہمی آب کے منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔خرم شیرزمان نے کہاکہ آصف زرداری نے بنگلے بلاول ہاؤس کے قریب خرید لئے ہیں، بلاول ہاؤس میں نہ پانی کامسئلہ ہے نہ ہی سیوریج کا، جس پر ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ نے کہا بلاول ہاؤس میں بھی پانی ٹینکرسے جاتاہے اوروہ بل اداکرتے ہیں۔آفتاب صدیقی نے کہاکہ سیوریج کے مسائل اتنے ہیں کہ کراچی شام سے بھی بدترہوگیا، کراچی میں اپنے ووٹرزکوجواب دینامشکل ہوگیاہے، لکھ کردیں کام نہیں کرسکتے ہم اسمبلیوں میں آوازاٹھائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر