کے الیکٹرک کیWePOWER کی نیپال میں پزیرائی
کراچی (پ ر)کے الیکٹرک کے ایک وفدنے ویمن ان پاور سیکٹر نیٹ ورک ان ساؤتھ ایشیا(WePOWER) فورم کی پہلی علاقائی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔یہ کانفرنس نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا اہتمام عالمی بینک نے انرجی سیکٹر مینجمنٹ اسسٹنس پروگرام ، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک (ADB)، آسٹریلین ڈپارٹمنٹ آف فارن افیئرز اینڈ ٹریڈ (DFAT) کی اعانت سے کیا تھا۔ خواتین کو تیکنکی اور تجارتی ،دونوں شعبوں میں راغب کرنے، انہیں ادارے میں برقرار رکھنے، ترقی دینے اور پروان چڑھانے کیلئے کے الیکٹرک کی کوششوں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا۔فعال پالیسیوں کے ذریعے ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن کو مضبوط بنانے کے حوالے سے پاور یوٹیلیٹی کی طویل المیعاد حکمت عملی، جس میں زچگی کے دوران چھ ماہ کی اضافی رخصت، بچے کی دیکھ بھال اور زچگی کے بعد صحت کی بحالی’’توانائی کے شعبے میں انجینئرز اور پروفیشنل خواتین کو ترقی دینے اور انہیں برقرار رکھنے کی بہترین پالیسیاں اس سیشن کا خاص موضوع تھے۔کے الیکٹرک کے چیف پیپل آفیسر، رضوان ڈالیا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’کے الیکٹرک کی سینئر مینجمنٹ پوزیشنز پر خواتین کی نمائندگی میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور 2017ء میں بھرتی کیے گئے مینجمنٹ ٹرینیز میں سے تقریباً نصف تعداد خواتین کی تھی جو ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژ ن کے حوالے سے کے الیکٹر ک کے کامیاب وژن کی تصدیق ہے۔‘‘