گرفتار ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کے ریمانڈ میں توسیع

گرفتار ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کے ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد میں گرفتار ایم کیو ایم لندن اور بیلجیم گروپ کے 8کارکنان سید علی رضا،محسن علی،رحمان عرف شاہ رخ ،شہریار،ضمیر الدین،سید وقاص،تنظیم اور انیس الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں 12مارچ تک توسیع کردی ۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد میں گرفتار ایم کیو ایم لندن اور بیلجیم گروپ کے 8کارکنان سید علی رضا،محسن علی،رحمان عرف شاہ رخ ،شہریار،ضمیر الدین،سید وقاص،تنظیم اور انیس الرحمان سخت سیکیورٹی میں پیشی کے لیے لایا گیا ،اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے شہر میں ہونے والے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کے میلاد پر دھماکے میں استعمال ہونے والی بم ڈیوائس میچ کر گئی ہے ،واقعے میں 6افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ملزمان پی ایس پی کے رکن ظہر نعیم ملا اور ایم کیو ایم کے شکیل انصاری کے قتل اور اعظم کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہیں ، ملزما ن سے تفتیش کرنا ہے ،لہذا ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 12مارچ تک توسیع کردی ۔واضح رہے کہ ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے ایس ایم جیز، 9 ایم ایم پستول، ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا ۔