کے ڈی اے کے لینڈ ڈپارٹمنٹ کا تمام ڈیٹا کو کمپیوٹرائز کیا جائے وقار مہدی

کے ڈی اے کے لینڈ ڈپارٹمنٹ کا تمام ڈیٹا کو کمپیوٹرائز کیا جائے وقار مہدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپیکشن اینڈ انکوائریز وقار مہدی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے شہر کراچی میں ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وزیر اعلی سندھ چاہتے ہیں کہ ڈی اے ایک بار پھر بہترین ادارہ بن کر شہر کی خدمت کرے مگر لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر سوک سینٹر دورے کے موقع پر اجلاس کی صدارت اور کے ڈی اے کے مختلف محکموں کے دورے کے موقع پر کرتے ہوئے کیا اجلاس میں محکمہ انسپکشن این انکوائریز کے ممبر یاسر جان بلوچ ،سیکریٹری عبدالحنان شیخ اور کے ڈی اے کے ڈی جی سید منصور عباس رضوی، ممبر فائنینس آغا پرویز، چیف انجینئر رام چند سمیت دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔وقار مہدی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پبلک ہاو سنگ اسکیم کی اشد ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو جلد سے جلد سستی رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں حال ہی میں سندھ حکومت نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو سستی رہائش فراہم کرنے کی اسکیم شروع کی ہے جس سے عوام فائدہ اٹھا رہی ہے ایسی سستی رہائشی اسکیمیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے کا لینڈ ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹل نہ ہونا مسائل پیدا کررہا ہے کے ڈی اے شہریوں کی ملکیت کو جلدازجلد ڈیجیٹل کرے اجلاس کے بعد وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپیکشن اینڈ انکوائری وقار مہدی نے افسران اور کے ڈی اے کے عملے کے ساتھ لینڈ ڈیپارٹمنٹ ،کے ڈی اے ریکارڈ روم ،چلان کی پیمنٹ ،کے ڈی اے پولی کلینک ،کے ڈی اے ویب سائٹ سیکشن ،کمپلین سینٹر اور لینڈ سروس چارجز سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کے ڈی اے کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی حاضری کو چیک کیا جبکہ ڈی جی کے ڈی اے کو غیر حاضر ملازمین اور افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے انہوں نے صفائی کے انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کے مسائل کو جلد حل کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو بلا وجہ پریشان کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر