تبدیلی کے ثمرات صرف پی ٹی آئی تک محدود ہیں‘ عاجز دھامرہ

تبدیلی کے ثمرات صرف پی ٹی آئی تک محدود ہیں‘ عاجز دھامرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ، پی پی پی میڈیا سیل کے ممبر سردار نزاکت اورضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز اسد عمر کا قومی اسمبلی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کو محب وطنی کے سرٹیفکیٹ باٹنے کے بجائے ایسے عمل ترتیب دے جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت اور مردحر آصف علی زرداری کے دور صدارت میں ملک کے حصار مضبوط اور مستحکم تھے اور ہر طرف محبت ،دوستی اور بھائی چارے کی فضازیرگردش تھی‘ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر صاحب ذرہ سوچھئیے کہ وہ اسمبلی کے فلور پر جس کے والد کے بارے میں فرما رہے تھے ان کو تو یہ شرف حاصل ہے کہ ان پر بات کرنا لوگ فخر محسوس کرتے ہیں مگرآپ تو یہ بھی نہیں کرسکتے اور نہ ہی خود اپنے والد کیلئے کچھ فرما سکتے ہیں کیونکہ تاریخ کی سختیاں ، تلخیاں اور ذاتیاں آپ کے کندھوں پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر غلطی سے اسد عمرکو وفاقی وزیر خزانہ بناہی دیا گیا ہے تو وہ عمران نیازی اینڈ کمپنی اورپی ٹی آئی کے خزانے بھرنے کیلئے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارنا چھوڑ یں ورنہ یہ بات تو آپ بھی قوم کے سامنے اگل چکے ہیں کہ اگلا’’ الیکشن خریدنے ‘‘کی نوبت تو دورعوام آپ کے دروازوں پر حساب مانگنے نہ پہنچ جائے گی کہ تبدیلی اور ترقی کے ثمرات صرف پی ٹی آئی کی خود کی ذات کے سوا کہاں ہیں ۔ پی پی پی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر جو میڈیا پر بیرونی امداداور بیرونی سرمایہ کاری کے سبب پاکستان کے کشکول بھرنے کی گواہی دیتے ہیں تو پھر بجلی، گیس ، پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے کن آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اورقوم کو آئی ایم ایف کی شرائط بتانے سے کیوں قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو اپوزیشن کے وقت اشیا پراضافی ٹیکس دکھائی دیتا تھا اب حکومت میں آنے کے بعد کبوتر کی طرح آنکھیں بند ہوگئی ہے یا کر دی گئی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر