قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس آج ہوگا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس آج(جمعہ کو) ہوگا ۔قائمہ کمیٹی کو وزارت داخلہ کی طرف سے کالعدم جماعتوں اور گرفتار افراد کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا، اڑھائی کروڑووٹرزکی اکھاڑ بچھاڑ کا معاملہ بھی کمیٹی میں آگیا ،مسئلہ کے حل کے لئے قانون تجویز کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس آج دن اڑھائی بجے پارلیمینٹ میں ہوگا اجلاس میں وزارت داخلہ کی ذمہ داریوں پر بریفنگ دی جائے گی اس کے ساتھ ایم ایم اے کے رکن قومی اسمبلی مولانااکبر چترالی کا نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ترمیمی بل 2019کابھی جائزہ لیاجائے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی