صحافی حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں : شوکت علی یوسفزئی

صحافی حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں : شوکت علی یوسفزئی

صحافی حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں : شوکت علی یوسفزئی

پشاور( سٹاف رپورٹر)صحافیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے اور ان کی صحت کے مسائل حل کرنے کے لئے صحت کارڈ جاری کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں مختلف میڈیا اداروں سے نکالے جانے والے صحافیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور دوسرے اداروں میں کھپانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں صحافی برادری کے مسائل سے حکومت بخوبی آگاہ ہے اور ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے ممبر صوبائی اسمبلی ملک پختون یار کی زیرصدارت آئے ہوئے بنوں پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ صحافی حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں عوام کے مسائل حکومت تک پہنچانے کے لیے صحافیوں کا کردار اہم ہوتا ہے عوامی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے عوام کو باخبر رکھنے کے لئے صحافی برادری مثبت کردار ادا کررہے ہیں بنوں پریس کلب کے مسائل کے حل کا ذکر کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کے دوسرے پریس کلبوں کی طرح بنوں پریس کلب کے لئے بھی سالانہ گرانٹ کی منظوری دی جائے گی جبکہ صحافیوں کی رہائش کے لئے بنوں میں رہائشی کالونی آخری مراحل میں ہے جس میں صحافیوں کو پلاٹ دئیے جائیں گے بنوں پریس کلب کے صحافتی وفد میں پریس کلب کے صدر محمد عالم خان ،جنرل سیکرٹری عبدالسلام اور جائنٹ سیکرٹری پیر نیاز علی شاہ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین شریک تھے

مزید : کراچی صفحہ اول