بی آر ٹی منصوبہ 23 مارچ کو مکمل نہ ہوا تو لائحہ عمل کا اعلان کرونگا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

بی آر ٹی منصوبہ 23 مارچ کو مکمل نہ ہوا تو لائحہ عمل کا اعلان کرونگا،وزیر اعلیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے بی آر ٹی منصوبہ 23 مارچ کو مکمل نہ ہوا تو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو انڈیا کو پتہ چل جائے گا کس قوم سے واسطہ پڑا ہے، ہم جنگ کی طرف نہیں بلکہ امن کی طرف جانا چاہتے ہیں ۔ پشا و ر میں ضلعی حکومت کے زیر انتظام نمک منڈی میں سرکاری کار پارکنگ پلازے کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا پشاور کا بی آر ٹی منصوبے کو اون کرتے ہیں، منصوبہ پی ڈی اے اور ٹرانسپورٹ کے حوالے کیا گیا ہے، پہلے دسمبر پھر مارچ کی تاریخ دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا ایبٹ آباد میں افضل کوہستانی کے قتل کا نوٹس لیکر آئی جی سے جواب طلب کیا ہے، وفاق کے ذمے صوبے کے بقایا جات آئندہ ہفتے سے ملنا شروع ہونگے، وفاق کی جانب سے بقایات کی مد میں 20 ارب روپے اس ہفتے مل جائینگے ۔ وزیراعلیٰ نے شہر کے تمام تاجروں کو مسائل کے حل کی نوید بھی سنائی۔
وزیر اعلیٰ کے پی