ضلع نوشکی میں 44فرار ی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

ضلع نوشکی میں 44فرار ی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

نوشکی(آئی این پی )ضلع نوشکی میں44فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے اس سلسلے میں نوشکی ملیشاء ہیڈ کواٹرمیں ایک پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا،اس موقع پرقومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد میں پرامن بلوچستان پالیسی کے تحت ایک کروڑ پچیس لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم بھی تقسیم کی گئی، تفصیلات کے مطابق ضلع نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 44 فراریوں نے جمعرات کے روز ایف سی کیمپ نوشکی میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ایف سی ہیڈکواٹر میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی کمانڈنٹ نوشکی ملیشا اظہر علی شیراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ نوجوانوں کی جانب سے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ باقی نوجوان بھی اپنے ساتھیوں کی تقلید کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہو جائیں ۔اور شریف شہری بن کر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نئے جوش و جذبے کے ساتھ شامل ہوجائیں کیونکہ قومی دھارے میں شامل ہونے کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔ اس موقع پر قومی دھارے میں شامل ہونے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انہوں دہشت گردی کے لئے ہتھیار استعمال کرنا بند کر دیا۔ اب جب بھی ضرورت پیش آئی تو وہ *دفاع پاکستان* کے لئے ہتھیار اٹھائیں گے اور بھارت جیسے دہشت گرد ملک کے خلاف ضرور ہتھیار اٹھا کر قوم اور وطن کا دفاع کرینگے. پاکستان نا قابل تسخیر ملک ہے۔پاکستان کی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ہمیں مسلح افواج ایف سی پر فخر ہے کہ انہوں نے بلوچستان کو امن کا تحفہ دیا۔ تقریب میں انتظامی افسران ایس ایس پی نوشکی DC نوشکی چیرمیں اورنگزیب جملدینی، سردار پرنس قادر بلوچ اور دیگر نے بھی شرکت کی قومی دھارے میں شامل ہونے والے جوانوں نے ایف سی کمانڈنٹ سے ہندوستان کے مقابل محاذ پر جانے کی درخواست کی۔

قومی دھارے میں شامل

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر