پاکستان کا وہ علاقہ جہاں بیوہ خواتین نے اپنا ہوٹل کھول لیا

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں بیوہ خواتین نے اپنا ہوٹل کھول لیا
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں بیوہ خواتین نے اپنا ہوٹل کھول لیا

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) سرگودھا کی ایک باہمت بیوہ خاتون نے 4 بیوہ خواتین کے ساتھ مل کر اپنا ہوٹل قائم کرلیا۔ ہوٹل چلانے والی خواتین کا کہنا ہے کہ ہمت اور ارادے مضبوط ہوں تو انسان مشکلات کے باوجود تمام تر مسائل آسانی سے حل کر سکتا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سرگودھا کے علاقہ غلہ منڈی میں 48سالہ باہمت بیوہ کوثر بی بی نے دیگر4 خواتین کے ساتھ مل کراپنی مدد آپ کے تحت کرائے کی دکان میں ہوٹل قائم کیا۔کوثر بی بی سمیت چاروں ہوٹل چلانے والی خواتین کے شوہر وفات پا چکے ہیں، ان خواتین نے ہمت ہارنے کی بجائے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے خواتین کا ہوٹل قائم کیا اور آج یہ ہوٹل علاقے کا سب سے معروف ہوٹل بن گیا ہے۔

خواتین کہ اس ہوٹل پر کھانے کھانے کیلئے آنے والے گاہکوں کا کہنا ہے کہ با ہمت عورتوں نے ایک ایسا ہوٹل قائم کردیا ہے جہاں پر کھانا انتہائی لزیز ،مزیدار اور سستا ہوتا ہے۔کوثر بی بی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت مدد کرے تو وہ مزید خواتین کو روزگار فراہم کر سکتی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا