بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

  

بالا کوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کے خلاف محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرا نے کی محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔ ابتدائی رپورٹ ایس ڈی ایف او مانسہرہ عارف خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔ایف آئی آرمیں نامعلوم بھارتی پائلٹس کو ملزم قراردیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں 19 چھوٹے بڑے درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کا واضح ذکرکیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ کے مقام پر پے لوڈ گرایا اور فرار ہو گئے جس کے باعث کئی درختوں کو نقصان پہنچا ۔بھارت کی جانب سے کالعدم تنظیم کیمپ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا لیکن وہ اس سے متعلق کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوایا جبکہ سٹیلائٹ تصاویر نے بھی بھارتی دعویٰ جھوٹا ثابت کر دیا ہے ۔

مزید : قومی