بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی انتقال کر گیا ، اس کی موت کس طرح ہوئی ؟ جانئے

بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی انتقال کر گیا ، اس کی موت کس طرح ہوئی ؟ ...
بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی انتقال کر گیا ، اس کی موت کس طرح ہوئی ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی شہری امین افضل طویل علالت کے بعد بھارتی ہسپتال میں انتقال کر گیا ہے ۔
ٹائمز آف انڈیا نے اپنے رپورٹ میں کہاہے کہ امین افضل کو 2017میں بھارتی فورسز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا کہ مچھلیاں پکڑتے ہوئے زیادہ آگے چلا گیا تھا ، اسے گرفتار کرکے کچ میں پالڑا جیل میں قید کیا گیا تھا ۔
بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ امین افضل گزشتہ ڈیڑھ سال سے بھارتی قید میں تھا کہ فروری کے آغازمیں اس کی طبیعت ناساز ہوئی جس پر اسے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا تاہم آج وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا ہے ۔امین افضل کی لاش پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پاکستان بھجوائی جائے گی ۔امین افضل کا تعلق پاکستان کے شہر عمر کوٹ سے تھا ۔
بھارتی سول ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم یہ شخص پاکستان کا رہائشی ہے یا نہیں لیکن ہم نے اس کا علاج کیا تھا لیکن وہ دل کا دوہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے تاہم اس کا پوسٹ مارٹم پولیس کی کارروائی کے بعد کیا جائے گا اور اس حوالے سے ہم نے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے ۔