تیسرا ون ڈے، بھارت کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، امباتی رائیڈو، وجے شنکر، کیدر جادھو، مہندرا سنگھ دھونی، رویندرا جدیجہ، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، شون مارش، پیٹرہنڈزکومب، گلین میکس ویل، مارکس سٹوئنس، ایلکس کیری، پیٹ کومنز، جھئے رچرڈسن، نتھن لیون اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔