سول ایوی ایشن نے پاکستان کے تین ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کر دی

سول ایوی ایشن نے پاکستان کے تین ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع ...
سول ایوی ایشن نے پاکستان کے تین ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کر دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سول ایوی ایشن نے ایئر پورٹس کی بندش کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی جانب سے جاری کر دہ نوٹم میں گیا ہے کہ سیالکوٹ ، رحیم یار خان اور بہاولپورٹ کے ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن کی بندش میں 24 گھنٹے کی مزید توسیع کر دی گئی ہے ۔

گزشتہ روز بھی سول ایوی ایشن کی جانب سے انہیں ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کی گئی تھی تاہم آج ایک مرتبہ پھر سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کا کہناہے کہ پاکستان کی فضائی حدود سے ٹرانزٹ پروازیں کل دوپہر تین بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید : قومی