پی سی بی نے بھارت کو پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی مگر کیوں اور کیسے؟ سب سے حیران کن خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تمام بورڈ ممبرز کو 17 مارچ کو شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل دیکھنے کیلئے کراچی آنے کی دعوت دیدی ہے جبکہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اور چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری امیتابھ چوہدری اوربھارت سے ہی تعلق رکھنے والے آئی سی سی چیئرمین پاک، بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے پاکستان آئیں گے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دعوت نامے پاک، بھارت کشیدگی سے پہلے بھیجے گئے تھے اور کشیدگی کے ماحول میں دعوت نامے نہ بھیجے جاتے۔ مزید یہ کہ دیگر کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ حکام کو دعوت دینے کا مقصد یہ ہے کہ خود پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے سکیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کو امید ہے کہ افغانستان، انگلینڈ، آئرلینڈ، بنگلہ دیش، زمبابوے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے پاکستان آئیں گے۔ اس سے قبل پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے کہا تھا کہ انہوں نے آسٹریلیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سیکیورٹی منیجرز کو بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے کراچی آنے کی دعوت دی ہے۔