بھارت کا ایک اور مگ طیارہ تباہ ، پائلٹ محفوظ

بھارت کا ایک اور مگ طیارہ تباہ ، پائلٹ محفوظ
بھارت کا ایک اور مگ طیارہ تباہ ، پائلٹ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین ائیر فورس (آئی اے ایف) کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب تباہ ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے بکانر میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم اس کا پائلٹ محفوظ رہا جو طیارہ گرنے سے پہلے ہی ’ای جیکٹ‘ کر گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور اسلحہ لئے بغیر ہی پرواز کر رہا تھا۔
بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہو ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ پرندہ ٹکرانے کے باعث گرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا ہے اور طیارہ گرنے کی مزید تحقیقات کی جا ری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’سپوتنک‘ کے مطابق یہ طیارہ پاکستانی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے تاہم ابھی اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔