آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، کپتان کون ہو گا اور عمر اکمل کا کیا بنا؟ وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، کپتان کون ہو گا ...
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، کپتان کون ہو گا اور عمر اکمل کا کیا بنا؟ وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کیخلاف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور قیادت شعیب ملک کو سونپ دی گئی ہے جبکہ عمر اکمل، یاسر شاہ اور جنید خان کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف 22 مارچ سے 31 مارچ تک یو اے ای میں شیڈول پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق سرفراز احمد، بابراعظم، فخرزمان، حسن علی، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور آل راﺅنڈر حسین طلعت کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ محمد حفیظ کو انجری کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے 279 ون ڈے میچ کھیلنے والے شعیب ملک کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، فہیم اشرف، حارث سہیل، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر، محمد حسنین، محمد رضوان، سعد علی، شان مسعود، عمر اکمل، عثمان خان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ہمیں مزید اچھے کھلاڑی ملے جن کے باعث ٹیم میں 8 تبدیلیاں کرنا پڑیں جو پاکستان کرکٹ کیلئے بہت اچھی بات ہے کیونکہ اب پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جن میں صلاحیت، ٹیلنٹ اور جذبہ موجود ہے اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل