پاکستانی نژاد عثمان خواجہ فوجی ٹوپیاں پہنے بھارتی کھلاڑیوں کو دیکھ کر ’حسن صدیقی‘ بن گئے، میچ کے دوران کیا کر دیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

پاکستانی نژاد عثمان خواجہ فوجی ٹوپیاں پہنے بھارتی کھلاڑیوں کو دیکھ کر ’حسن ...
پاکستانی نژاد عثمان خواجہ فوجی ٹوپیاں پہنے بھارتی کھلاڑیوں کو دیکھ کر ’حسن صدیقی‘ بن گئے، میچ کے دوران کیا کر دیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  

رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ رانچی میں جاری ہے جس میں بھارتی کھلاڑیوں نے مسلح افواج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ’فوجی ٹوپیاں‘ پہن رکھی ہیں مگر آسٹریلوی ٹیم نے بھارتی باﺅلرز کو تگنی کا ناچ نچا کر رکھ دیا ہے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ بطور اوپنر میدان میں آئے تو بھارتی کھلاڑیوں کے سروں پر فوجی ٹوپیاں دیکھ کر شائد غصے میں آ گئے بلکہ یوں کہیں کہ ’حسن صدیقی‘ بن کر ائیر سٹرائیک کر دیا تو کچھ غلط نہ ہو گا۔ عثمان خواجہ کسی بھی بھارتی باﺅلر کو خاطر میں نہ لائے اور گراﺅنڈ کے چاروں جانب خوبصورت سٹروکس کھیلتے ہوئے 113 گیندوں پر 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنا ڈالے۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ اتنی زبردست رہی کہ بھارتی باﺅلرز کو 32 ویں اوور میں پہلی کامیابی ملی جب 193 کے مجموعی سکور پر ایرون فنچ 93 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے اور صرف 7 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چھکے اور 10 چوکے بھی لگائے۔

بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہنے جانے پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے تھے لیکن آسٹریلیا کی بہترین بلے بازی کے باعث یہ تنقید اب ”ٹرولنگ“ میں بدل گئی ہے اور انتہائی دلچسپ میمز اور جملے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مزید : کھیل