جنگی جنون میں مبتلا بھارتی کر کٹ ٹیم کو پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے مزہ چھکا دیا

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی کر کٹ ٹیم کو پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کھلاڑی عثمان ...
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی کر کٹ ٹیم کو پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے مزہ چھکا دیا

  

رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اترنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی ۔ پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان ایرون فنچ نے 93 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق رانچی میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو بھارتی کھلاڑیوں کو روائتی ٹوپیوں کے برعکس فوجی ٹوپیاں پہنے دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے کہ بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کے رنگ میں رنگ دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 193 رنز بنا ڈالے۔ عثمان خواجہ 104 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایرون فنچ نے 93، گلین میکس ویل نے 47، شون مارش نے 7، مارکوس سٹوئنس نے 31 اور ایلکس کیری نے 21 رنز بنائے اور یوں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو وکٹیں حاصل کرنے میں سب سے کامیاب باولررہے البتہ رنز دینے میں وہ دیگر باولرز سے پیچھے نہیں رہے اور 64 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی نے صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں کپتان ویرات کوہلی کی سنچری کے باوجودبھارتی ٹیم ہدف حاصل نہ کرسکی اور 48.2اوورز میں 281رنز پھر ڈھیر ہو گئی ۔بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 1،روہت شرما 14،ویرات کوہلی 123،رائیڈو 2،دھونی 26،جادیو 26،شنکر 32،جدیجہ 24،کلدیپ یادیو 10اور محمد شامی 8سکو ر بنا کر آوٹ ہوئے ۔

مزید : کھیل