وزیراعظم عمران خان کا تھر پارکرمیں ہیلتھ کارڈ کے اجراءکا اعلان ، دو موبائل ہسپتال اور چار ایمبولینسز بھی دی جائیں گی

وزیراعظم عمران خان کا تھر پارکرمیں ہیلتھ کارڈ کے اجراءکا اعلان ، دو موبائل ...
وزیراعظم عمران خان کا تھر پارکرمیں ہیلتھ کارڈ کے اجراءکا اعلان ، دو موبائل ہسپتال اور چار ایمبولینسز بھی دی جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھرپارکر (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے تھر پارکر میں ہیلتھ کارڈ کے اجراکااعلان کر دیا ہے اور کہا کہ اس کے علاوہ علاقے کے لوگوں کیلئے دو موبائل ہسپتال ، چار ایمبولینسز دی جائیں گی جبکہ صاف پانی کی سہولت میسر کرنے کیلئے 100 آر او پلانٹ بھی لگائے جائیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ یہ الیکشن کے بعد میرا پہلا جلسہ ہے اور میرے یہاں آنے کی وجہ یہ ہے کہ تھرپارکر پاکستان میں سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے اور پیچھے رہ گیا ہے ، یہاں 75 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے بھی نیچے ہیں ، یہاں تین چار سالوں میں 1300 سے زائد بچے بھوک کی وجہ سے مر چکے ہیں ۔
عمران خان کا کہناتھا کہ میں نے یہاں پہلے آنا تھا لیکن مجھے موقع نہیں ملا لیکن جب بھی میں نے جلسے شروع کرنے تھے تو سب سے پہلے آپ کے پاس ہی آنا تھا ، میرے اقتدار میں آنے کا سب سے بڑا مقصد لوگوں کو غربت سے نکالنے کی کوشش کرنا ہے ، تھر پارکر میں سب سے زیادہ غربت ہے اور اس لیے فیصلہ کیا کہ سب سے پہلے یہاں آﺅں ۔
انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد تقریبا سارے اختیارات صوبوں کے پاس چلے گئے ہیں لیکن آج میں تھرپارکر کے ایک لاکھ 12 ہزار گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کا اعلان کر رہاہوں جس کے ذریعے کوئی بھی بیماری ہو اس کا علاج کسی بھی ہسپتال سے کروایا جا سکتا ہے اور آپ 60 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کروا سکتے ہیں اور جلد ہی سارے تھرپارکر کے پاست یہ ہیلتھ کارڈ پہنچ جائے گا ۔
عمران خان نے تھر پارکر کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ میں تھر پارکر کیلئے دو موبائل ہسپتال بھی دوں گا جو کہ جلد ہی کام شروع کر دیں گے ، موبائل ہسپتال کا مطلب ہے کہ بڑی گاڑی جس پر ایک ہسپتال ہو گا اور اس میں آپریشن ، ڈاکٹر اور ادویات کی سہولت بھی موجود ہو گی ، وہ جلد ہی تھر پارکر میں کام کرے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ اس کے علاوہ تھر پارکر کیلئے چار ایمبولینسز بھی فوری فراہم کی جائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ تھر پارکر میں کالاسونا آپ کے پاس ہے جو کہ کوئلہ ہے اور جیسے جیسے یہ نکلتا جائے گا ، اس کا پیسہ سب سے پہلے تھر پارکر اور سندھ کے عوام پر خرچ کیا جائے گا اور اس کے بعد باقی علاقوں میں جائے گا ، یہ سندھ ، تھرپارکر اور پاکستان کی تقدیر بدل دے گا ۔عمران خان کا کہناتھا کہ یہ علاقہ ریگستان ہے اور یہاں پانی کا مسئلہ ہے ، یہاں دور دراز علاقوں میں بھی پانی نہیں ملتا تاہم میں آپ لوگوں کو علاقے میں 100آر او پلانٹ لگا کر دوں گا اور اس کے بعد جیسے آپ کو مزید ضرورت پڑے گی اور بھی لگائے جائیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ یہاں پر دھوپ زیادہ ہوتی ہے جس سے آپ لوگوں کو فائدہ ہوگا اور سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دنیا بھر میں سستی ہوتی جارہی ہے ، آپ کیلئے خوشخبری ہے کہ آپ کے گاﺅں میں سولر پلانٹ بھی لگائیں گے بجائے لمبی لمبی لائنیں بچھانے کے ۔
ریگستا ن ہے لیکن آپ کو بہت فائدہ ہے اس لیے سورج بجلی دنیا میں سستی ہو تی جارہی ہے ، آپ کیلےءخوشخبری ہے کہ بجائے لمبی لبمی لائنیں کے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -