39 سالہ چینی اداکارہ کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا، جہاز پر بیٹھنے کی اجازت نہ دی گئی

39 سالہ چینی اداکارہ کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا، جہاز پر بیٹھنے کی اجازت نہ ...
39 سالہ چینی اداکارہ کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا، جہاز پر بیٹھنے کی اجازت نہ دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی حکومت نے 2014ءمیں ’سوشل کریڈٹ سسٹم‘کے نام سے ایک قانون لاگو کیا گیا جس کے تحت اب تک لاکھوں چینی باشندوں کو ’ناقابل اعتبار‘ قرار دے کر بیرون ملک سفر سے روکا جا چکا ہے۔ اب چین کی ایک معروف اداکارہ بھی اس قانون کی زد میں آ گئی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق39سالہ اداکارہ مشعیلی ژی یوآن چین میں پیدا ہوئیں، تاہم ان کی پرورش امریکہ میں ہوئی اور وہ امریکی شہریت بھی رکھتی ہیں۔ گزشتہ روز وہ بیرون ملک سفر کے لیے بیجنگ کے ایئرپورٹ پر پہنچیں جہاں انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔


رپورٹ کے مطابق 19سال کی عمر میں مقابلہ حسن ’مس چائنیز انٹرنیشنل‘ جیتنے والی مشعیلی کو معلوم ہی نہیں تھا کہ اسے سوشل کریڈٹ سسٹم کے ذریعے ’ناقابل اعتبار‘ قرار دیا جا چکا ہے۔ اس معاملے کا علم اسے اس وقت ہوا جب وہ ایئرپورٹ پہنچی۔ بتایا گیا ہے کہ مشعیلی نے اپنے بوائے فرینڈ کی سابق گرل فرینڈ کے ساتھ بہت ہتک آمیز سلوک کیا تھا اور سوشل میڈیا پر اس کے خلاف پوسٹس کرکے اس کی بدنامی کی تھی۔وہ لڑکی اداکارہ مشعیلی کے خلاف عدالت چلی گئی جہاں اس کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ان کے خلاف حکم جاری کر دیا تاہم وہ اس عدالت حکم پر عمل کرنے میں ناکام رہیں جس پر وہ سوشل کریڈٹ سسٹم کی زد میں آئیں۔اب مشعیلی کی اس بوائے فرینڈ سے بھی علیحدگی ہو چکی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مشعیلی چین کی پہلی معروف شخصیت ہیں جو اس سسٹم کا نشانہ بنی ہیں۔